6 مئی 2013 - 19:30
کینیا میں ایرانی باشندوں کی گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ کینیا میں دو ایرانی باشندوں کو ایک سوچی سمجھی سازش اور بے بنیاد الزام کے تحت گرفتار کیا گيا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ کینیا میں دو ایرانی باشندوں کو ایک سوچی سمجھی سازش اور بے بنیاد الزام کے تحت گرفتار کیا گيا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کینیا کی عدالت کی جانب سے دو ایرانی باشندوں کو عمرقید کی سزا سنائے جانے کے بارے میں کہا کہ یہ دو ایرانی گزشتہ سال کینیا کا سیاحتی ویزا لے کر اس ملک گئے جس کے بعد انہیں ایک سوچی سمجھی سازش اور بے بنیاد الزام کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے ایران اور کینیا کے اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کینیا کی عدالت کے غیرمنصفانہ فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا اور اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲